لاہوریوں نے لاہور قلندرز سے پی ایس ایل 7 جیتنے کی امید باندھ لی
قلندرز آج اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر باآسانی فائنل میں رسائی حاصل کرلیں گے،شائقین کرکٹ کی نیوز360سے گفتگو
لاہوریوں نے پلے آف میں شکست کے باوجود لاہور قلندرز سے پاکستان سپر لیگ کا سیزن 7 جیتنے کی امیدلگالی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹیم آج اسلام یونائیٹڈ کو بآسانی شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو ہرا دیا
ویل چیئر اور وینٹی لیٹر بھی پی ایس ایل دیکھنے سے روک نہ سکا
لاہوریوں نے نیوز 360 سے خصوصی گفتگو میں بتاتا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہیں لاہوری زندہ دل لوگ ہیں آج کا سیمی فائنل لاہور قلندر جیت کر فائنل میں جائے گا اور پھر ملتان سلطان سے فائنل مقابلہ بھی جیتے گا ، لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل 7 کی چیمپئن بننے کی پوری قابلیت رکھتی ہے۔
قدافی اسٹیڈیم میں آئے شائقین کرکٹ لاہور قلندر کیلئے پر عزم نظر آئیں ۔ایک خاتون نے کہاکہ لاہور لاہور اے، لاہور قلندر نہ صرف آج کا میچ جیتے گا بلکہ فائنل ٹکرا بھی اہنے نام کریں گے۔