کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، بیٹا انتقال کرگیا

اس وقت ہماری بیٹی کی پیدائش نے ہی صرف ہمیں کچھ امید اور خوشی کے ساتھ جینے کا حوصلہ دیا ہے، کرسٹیانو رونالڈو

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دوست جارجینا روڈریگیز کےہاں جڑواں بیٹا بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے تاہم  پیدائش کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں کے نتیجے میں ان کا بیٹا انتقال کرگیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے بیٹے کی وفات کی خبر ٹوئٹر پر بیان جاری کرکے دی۔

یہ بھی پڑھیے

لیگ اسپنر مشتاق احمد بھی کپتان کی حمایت میں کمربستہ

شاہد آفریدی کا پاک فوج کو خراج تحسین

کرسٹیانو رونالڈو نے لکھا کہ  ہم انتہائی دکھ کے ساتھ  یہ اعلان کررہے ہیں کہ ہمارا بیٹا انتقال کرگیا ہے ۔ یہ کسی بھی والدین کیلیے انتہائی تکلیف دہ لمحہ ہے ۔

انہوں نے لکھا کہ اس وقت ہماری بیٹی کی پیدائش نے ہی صرف ہمیں کچھ امید اور خوشی کے ساتھ جینے کا حوصلہ دیا ہے ۔انہوں نے بچوں کی نگہداشت اور تعاون کرنے پر  ڈاکٹرز اور نرسوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ہم اس نقصان سے اجڑگئے ہیں اور خواہاں ہیں کہ  اس مشکل وقت میں ہماری   پرائیویسی  کا خیال رکھا جائے ۔ اپنی تحریر کے اختتام پر رونالڈو نے بیٹے کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمارے بچے، تم  ہمارے فرشتے ہو، ہم ہمیشہ تم سے محبت کریں گے ۔

متعلقہ تحاریر