پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرلیا
عبدالجوشی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے والے آٹھویں پاکستانی ہیں، شہروز کاشف کی کامیابیوں کا سفر بھی جاری،8ہزار 516میٹر بلنددنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی”لھوٹسے“سر کرلی
”پاتھ فائنڈرز“ کے نام سے مشہور پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کر لیا۔
عبدالجوشی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے والے آٹھویں پاکستانی ہیں جو 8ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 چوٹیوں میں سے دو چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی
فخر پاکستان شہروز کاشف ’’ہمارے ہیروز‘‘ میں شامل کیوں نہیں؟
عبدالجوشی سے قبل نذیر صابر، حسن سدپارہ، سرباز علی، شہروز کاشف، عبدالجبار بھٹی، ثمینہ بیک اور مرزا علی بیگ شامل ہیں ۔
ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عبدالجوشی نے گزشتہ برس گلگت بلتستان میں واقع مشکل ترین پاسو کونز کو سر کیا تھا، وہ پاسو کونز کو سر کرنے والے پہلے کوہ پیما ہیں۔وہ اس سے قبل اناپورنا کو بھی سر کر چکے ہیں۔
اس سے قبل وہ 6050 میٹر بلند منگلک سر کو کلائمب کر چکے ہیں جبکہ کے ٹو پر وہ کیمپ تھری تک ہی پیش قدمی کر پائے تھے کہ سخت موسم نے انہیں واپسی کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔عبدالجوشی عام طور پر ان چوٹیوں کا رخ کرنے کیلئے مشہور ہیں جو ماضی میں کسی نے سر نہ کی ہو۔
دوسری جانب پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے 11 دن کے اندر 8 ہزار میٹر سے بلند دوسری چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔شہروز کاشف نے آج صبح 6 بجکر 5 منٹ پر8ہزار 516میٹر بلنددنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی”لھوٹسے“سر کرلی۔
LHOTSE SUMMITED
Ma Sha Allah Shehroze Kashif.
2nd 8000er for Shehroze Kashif within 11 days
Shehroze summited world’s 4th highest peak Lhotse 8516m at 6:05 a.m. PST.CONGRATULATIONS SHEROZE &🇵🇰@SumairaJajja @Angelab8848 @WorldPTV pic.twitter.com/ulKWDS9FYz
— Alpine Adventure Guides (@Alpine_Pakistan) May 16, 2022
واضح رہے کہ شہروز کاشف نے گزشتہ ہفتے ہی نیپا ل واقع 8ہزار 568میٹر بلند دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جنگا سر کی تھی۔