یاسر عرفات کے بیٹے کی شاندار فاسٹ بولنگ کی وڈیو وائرل

کم سن عمار  نے کلب کرکٹ کے دوران لگاتار دو گیندوں پر تباہ کن یارکرز مار کر مخالف ٹیم کے بلے بازوں کی  وکٹیں اڑادیں

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر یاسر عرفات کا بیٹا اپنے والد کے نقش قدم پر چل پڑا۔

کم سن عمار  نے کلب کرکٹ کے دوران لگاتار دو گیندوں پر تباہ کن یارکرز مار کر مخالف ٹیم کے بلے بازوں کی  وکٹیں اڑادیں تاہم بدقسمتی سے وہ اپنی ہیٹ ٹرک مکمل نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی کو رواں سال پی ایس ایل سے 2 ارب روپے کا منافع

پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرلیا

یاسر عرفات نے بیٹے کی شاندار گیندبازی کی وڈیو ٹوئٹر پر اپ لوڈ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا نے بھی کم عمر فاسٹ بولر کی وڈیو کو اپنی نشریات  کا حصہ بنایا ہے۔

عمار یاسراپنے والدین کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں جہاں وہ  بروملے کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے  ہیں۔یاسر عرفات نے اپنے بیٹے کی  گیند بازی کی وڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس میں اسے لگاتار دو گیندوں پر شاندار یارکرز کے ذریعے حریف بلے بازی کی وکٹیں اڑادیں ۔بدقسمتی سے عمار تیسری گیند پر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل نہیں کرسکے۔

عمار یاسر اپنے والد کی طرح کرکٹ  کے شیدائی ہیں۔ رواں ماہ عید الفطر کے موقع پر یاسر عرفات نے اپنے اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ایک تصویر میں عمار نے عید الفطر کے موقع پر بھی ہاتھ میں کرکٹ بیٹ تھام رکھا تھا۔

متعلقہ تحاریر