جاوید آفریدی کی مالی بحران میں گھرے لنکن کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش

اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ  سری لنکن کرکٹ بورڈ کو عالمی کرکٹ کے میدان میں اپنی بین الاقوامی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل تعاون کی پیشکش کرتا ہوں، جاوید آفریدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر ملک میں حالیہ بحران اور معاشی بحران کے درمیان سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کو سپانسر شپ کی پیشکش کردی۔

اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جاوید آفریدی نے لکھا کہ سری لنکا کے لوگ بھی کرکٹ سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنا ہم پاکستانی کرتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال اتنی اچھی نہیں ہے جس سے لنکن کرکٹ شائقین کو تکلیف ہوئی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

کیوی کرکٹ بورڈ کی پاکستان کو سہ فریقی ٹی20 سیریز میں شرکت کی دعوت

یاسر عرفات کے بیٹے کی شاندار فاسٹ بولنگ کی وڈیو وائرل

اس لیے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ  سری لنکن کرکٹ بورڈ کو عالمی کرکٹ کے میدان میں اپنی بین الاقوامی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل تعاون کی پیشکش کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ بدترین مالی بحران کا شکار سری لنکا دیوالیہ ہوچکا ہے۔ مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کے بحران کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے اور وزیراعظم مہندر راجہ پاکسے سمیت حکمران جماعت کے رہنماؤں کے گھروں کو آگ لگادی تھی۔ جس کے بعد حکومت مستعفی ہوکر گھر چلی گئی تھی۔

متعلقہ تحاریر