آئی سی سی کی ون ڈے ریٹنگ جاری، پہلی اور دوسری پوزیشن پاکستان کے نام رہی
پاکستانی اوپنر امام الحق نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے ۔ آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق پہلی اور دوسری پوزیشن پاکستانی کھلاڑیوں نے حاصل کی ہے ۔
آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں پہلا نمبر بدستور بابراعظم کا ہے تاہم دوسرا نمبر تبدیل ہوگیا ہے۔پاکستانی اوپنر امام الحق نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیے
رمیز راجہ اور برٹش ہائی کمشنر کا انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کو یادگار بنانے پر اتفاق
آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارتی وکٹ کیپر ایشان کشن کی 14 درجے ترقی ہوئی جس کے بعد وہ ٹاپ ٹین میں آگئے۔
🔸Imam-ul-Haq leapfrogs Virat Kohli into top two 🔼
🔸Shaheen Afridi, Josh Hazlewood surge 📈
🔸Zeeshan Maqsood makes all-round gains 💪Lots of movement in the latest @MRFWorldwide ICC Men’s ODI Player Rankings 👉 https://t.co/NICjDWq6YL pic.twitter.com/zQfn9iFitD
— ICC (@ICC) June 15, 2022
ون ڈے کی بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے جبکہ دوسری پوزیشن پر آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ ہیں اور تیسرا نمبر کیوی بولر میٹ ہینری کا ہے۔
قومی کرکٹ کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا چوتھا نمبربرقرار ہے جبکہ پانچویں نمبر پر بھارت کے جسپریت بمرا موجود ہیں اور افغانستان کے مجیب الرحمان چھٹے نمبرپرآگئے۔