وسیم اکرم نے بتادیا” شیر بوڑھا ہوا ہے لیکن شکار کرنا نہیں بھولا“

وسیم اکرم نے شین وارن کی یاد میں منعقدہ چیریٹی کرکٹ میچ میں انگلینڈ کے سابق بلے باز مائیکل اتھرٹن کو ان سوئنگ یارکر پر کلین بولڈ کردیا

سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے ثابت کردیا کہ شیر بوڑھا ہوا ہے مگر شکار کرنا نہیں بھولا۔

سابق کپتان نے چیریٹی کرکٹ میچ میں  انگلینڈ کے سابق بلے باز مائیکل اتھرٹن کو ان سوئنگ یارکر پر کلین بولڈ کردیا۔وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وسیم اکرم نے بھی وڈیوشیئر کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان پر طنز بھی کرڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

افروایشیاکپ: کیا بابر اعظم اور ویرات کوہلی ایک ہی ٹیم میں کھیلیں گے؟

آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ: پاکستان تیسری پوزیشن پر براجمان

وسیم اور اتھرٹن آنجہانی آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی یاد میں منعقدہ چیریٹی کرکٹ میچ میں شریک تھے۔اس دوران وسیم اکرم نے انتہائی مختصر سے رن اپ کے بعدبال کرائی اور شاندار ان سوئنگ یارکر کے ذریعے مائیک اتھرٹن کو چاروں خانے چت کرتے ہوئے کلین بولڈ کردیا۔

سابق فاسٹ باؤلر نے مائیکل اتھرٹن کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اتھرٹن میں معذرت خواہ ہوں، ہوسکتا ہے ہم بوڑھے ہوگئے ہوں لیکن کچھ چیزین اب بھی نہیں بدلیں۔یقیناً وسیم اکرم کا اشارہ مائیکل اتھرٹن  کے کلین بولڈ کی جانب تھا۔

متعلقہ تحاریر