چیئرمین پی بی سی کا بلائنڈ، ڈیف ٹیموں کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

بلائنڈ، ڈیف کرکٹ ٹیمز کو  عالمی سطح پر بہترین پرفارمنس دکھانے پر انعام سے نوازا گیا

 چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے بلائنڈ، ڈیف ٹیموں کیلئے انعام کا اعلان کردیا ۔نابینا اور گونگے افراد کی کرکٹ ٹیمز کو 10،10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جنرل باڈی اجلاس  چیئرمین رمیز راجا کی  صدارت میں ہوا جس میں پاکستان بلائنڈ  اور ڈیف کرکٹ کونسل کے سربراہ بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

رمیز راجہ  اور  برٹش ہائی کمشنر کا انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کو یادگار بنانے پر اتفاق

جنرل باڈی اجلاس میں چیف ایگزیٹو  پی سی بی فیصل حسنین ، چیف آپریٹنگ آفیسر  سلمان نصیر  سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔

 

 اجلاس میں چیئرمین رمیز راجا نے بلائنڈ اور ڈیف ٹیموں کیلئے 10،10 لاکھ روپے  دینے کا اعلان کیا ۔

اعلامیہ کے مطابق  نابینا اور گونگے افراد کی کرکٹ ٹیمز کو  عالمی سطح پر بہترین  پرفارمنس  دکھانے پر  انعام   سے نوازا گیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جنرل باڈی اجلاس میں سالانہ رپورٹ،اکاؤنٹس کی آڈٹ شدہ رپورٹس کا  جائزہ بھی  لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

آئی سی سی  کی ون ڈے ریٹنگ جاری، پہلی اور دوسری  پوزیشن پاکستان کے نام  رہی

جنرل باڈی میٹنگ میں شرکاء کو قومی کرکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان مینز اور ویمنز ٹیموں کی آئندہ مصروفیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

پی سی بی جنرل باڈی کے شرکاء کو بریفنگ میں بیایا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

Facebook Comments Box