کوہ پیما شہروز کاشف کا کامبابیوں کا صلہ نہ ملنے پر حکومت سے گلا

واضح رہے کہ شہروز کاشف نے پہلا ریکارڈ کم عمری میں کےٹو کی چوٹی سر کر کے حاصل کیا تھا، جبکہ نوجوان کوہ پیما نے دوسرا وولڈ ریکارڈ دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرکے قائم کیا تھا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوہ پیما شیروز کاشف اپنی کامیابیوں پر حکومت کی جانب سے سپورٹ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

کوہ پیمانی میں ریکارڈ توڑنے والے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے حکومت کی جانب سے اپنے کارناموں پر ردعمل نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شکایت کی ہے کہ انہیں حکام کی جانب سے کوئی تعاون نہیں ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کوہ پیما شہروز کاشف کا ایک اور کارنامہ، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل

واضح رہے کہ مئی میں شہروز کاشف نے کنچن جنگا ، لوتسے اور مکالو کو سرکیا تھا ، اس سے قبل انہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ، K2، مناسلو اور براڈ چوٹی سر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شہروز کاشف کا کہنا تھا "جب انہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا تو صدر مملکت عارف علوی نے کہا تھا وہ مجھے انعام سے نوازیں گے مگر ایسا کچھ نہیں ہوا۔”

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بھی میں نے کئی کارنامنے سرانجام دیئے مگر کسی نے میری کال کا جواب نہیں دیا۔

شہروز کاشف سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے نوریز حسنین نے لکھا ہے کہ "اس حکومت سے ہر کوئی مایوس ہے۔”

دانش ملک نامی انسٹاصارف نے لکھا ہے کہ "یہ حکومت صرف امریکا کو ریسپونس کرتی ہے۔”

شہروز کاشف کو ٹیگ کرتے ہوئے دی ماسٹر نامی انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ ” پاکستانی حکومت سے خاص طور پر موجودہ حکومت سے کوئی توقع نہیں کی جاسکتی۔”

واضح رہے کہ شہروز کاشف نے پہلا ریکارڈ کم عمری میں کےٹو کی چوٹی سر کر کے حاصل کیا تھا، جبکہ نوجوان کوہ پیما نے دوسرا وولڈ ریکارڈ دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرکے قائم کیا تھا۔

لاہور کے شہروز کاشف دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ جبکہ دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 19 برس 138 دن کی عمر میں قائم کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر