کپتان بابراعظم نے کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا

بابر اعظم آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سب سے زیادہ دن پہلے نمبر پر براجمان رہنے والے بلے باز بن گئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا۔

کپتان بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سب سے زیادہ دن پہلے نمبر پر براجمان رہنے والے بلے باز بن گئے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قومی کھلاڑیوں کیلئے اہم اعلانات

سابق انٹرنیشنل امپائر اسد رؤف لنڈابازار لاہور کے تاجر بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان پچھلے 1025 دنوں سے ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز ویرات کوہلی کے پاس تھا۔

وایرت کوہلی آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں 1013 دن تک پہلے نمبر پر رہے تھے۔انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 729 دن تک آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ کی پہلی پوزیشن پر قبضہ کر رکھا تھا۔

متعلقہ تحاریر