کرکٹر اعظم خان نے کس فنکار کو پسندیدہ بلے باز قرار دیدیا؟

اعظم خان کہتے ہیں کہ ان کے پسندیدہ اداکار بلے باز کے نام کے آخر میں شاہد آتا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے طوفانی بلے باز اعظم خان ان دنوں تھائی لینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ اے آر وائی  کے کسی نئے پروجیکٹ کی  فلمبندی کروارہے ہیں۔

اے آر وائی کے اس نئے پروجیکٹ میں بہت سے کھلاڑی اور فنکار ایک ساتھ  جلوہ گر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کپتان بابراعظم نے کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قومی کھلاڑیوں کیلئے اہم اعلانات

اداکار و گلوکار ہارون شاہد نے اپنے  ٹوئٹر ہینڈل پر کرکٹر اعظم خان کے ساتھ ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اعظم خان سے ان کے پسندیدہ بلے باز کانام پوچھتے ہیں جس پر اعظم خان کہتے ہیں کہ اس کے نام کے آخر میں شاہد آتا ہے، جس پر اداکارہ ہارون شاہد فخریہ انداز میں کافی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

ہارون شاہد نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ  ان دنوں تھائی لینڈ میں اداکاروں اور کرکٹرز کیساتھ ایک پروجیکٹ کی فلمبندی میں مصروف ہوں ۔ بہت جلد اے آر وائی پر کچھ بہت ہی شاندار آنے والا ہے۔

متعلقہ تحاریر