فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن پر عائد پابندی ختم کردی

فیفا نے 2021 میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی تھی

فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے بالآخر پاکستان فٹ بال فیڈریشن پرعائد پابندی ختم کردی ہے۔ پی ایف ایف  کی نارملائزیشن کمیٹی نے  پابندی ختم ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ناملائزیشن کمیٹی  کے پی ایف ایف کے احاطے کا مکمل کنٹرول حاصل ہونے کی تصدیق کے بعد پابندی اٹھائی ۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی کا جونیئرلیگ کااعلان، میانداد، آفریدی، شعیب بھی حصہ ہونگے

فیفا کونسل کے بیورو سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ  پی ایف ایف میں غیر قانونی تیسرے فریق کی مداخلت کی وجہ سے 2021 میں لگائی گئی پابندی ختم کردی گئی ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ فیفا کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد کیا گیا کہ پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی نے پی ایف ایف کے احاطے کا مکمل کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے اور وہ اپنے مالی معاملات کا انتظام کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا استعفیٰ نہ دینے کا اعلان

نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے پی ایف ایف پر عائد پابندی ختم ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فٹ بال ٹیم بین الاقوامی ایونٹس اور دوستانہ مقابلوں میں شرکت کر سکے گی ۔

خیال رہے کہ فیفا نے اپریل 2021 میں پی ایف ایف کے معاملات میں ’تھرڈ پارٹی کی بلاجواز مداخلت‘  پر پاکستان کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

متعلقہ تحاریر