کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی کا سوچنے لگے، رپورٹس
متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق پریمیر لیگ کلب کی جانب سے مناسب پیشکش ملنے کی صورت میں کرسٹیانو رونالڈو رواں موسم گرما میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ سکتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ٹاپ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو رواں موسم گرما میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی کا سوچ رہے اگر پریمیر لیگ کلب کی جانب سے مناسب پیشکش مل جاتی ہے۔
37 سالہ پرتگال فارورڈ گزشتہ موسم گرما میں یووینٹس سے اولڈ ٹریفورڈ واپس آئے ، گزشتہ سیزن میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف کھیلتے ہوئے وہ ٹاپ اسکورر ہونے کے باوجود انہیں پریمیئر لیگ میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا تھا جس وہ کافی مایوسی کا شکار تھے۔
یہ بھی پڑھیے
محمد عامر نے افغان آل راؤنڈ راشد خان سے کیا تحفہ مانگ لیا؟
پی سی بی کا جونیئرلیگ کااعلان، میانداد، آفریدی، شعیب بھی حصہ ہونگے
مانچسٹر یونائیٹڈ پریمیئر لیگ میں چھٹے نمبر پر رہا جس کی وجہ سے وہ چیمپیئنز لیگ کی رسائی سے محروم رہا، کرسٹیانو رونالڈو کے معاہدے ابھی ایک سال باقی ہے تاہم یہ اس کو اختیار ہے کہ اس معاہدے کو قائم رکھے یا ختم کردے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے رواں سیزن میں 38 میچز کے دوران 24 گول اسکور کیے ، رپورٹس کے مطابق نئے منیجر ایرک ٹین ہیگ ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو نے 2009 میں ریئل میڈرڈ اور 2018 میں جووینٹس جوائن کرنے سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے تین پریمیئر لیگ ٹائٹل اور تین چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتے تھے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کے بین الاقوامی کھلاڑی اپنے پری سیزن ٹور کے آغاز کے لیے جمعہ کو تھائی لینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ آنے والے دنوں کے لیے ٹریننگ کریں گے۔