کپتان بابر اعظم کو”لالہ “کی کونسی  خدمت پسند آگئی؟

بوم بوم آفریدی نے اپنی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن  کی ماؤں اور نوزائیدہ  بچوں کے حوالے سے خدمات پر روشنی ڈالی کو بابر اعظم نے ان کی  کوششوں کی تعریف کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی سماجی خدمات پسند آگئیں۔

بوم بوم آفریدی نے اپنی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن  کی ماؤں اور نوزائیدہ  بچوں کے حوالے سے خدمات پر روشنی ڈالی کو بابر اعظم نے ان کی  کوششوں کی تعریف کردی۔

یہ بھی پڑھیے

نانگاپربت پر لاپتہ ہونے والے کوہ پیما شہروز کاشف کا سراغ مل گیا

شعیب اختر کی حج سمپوزیم 2022 میں پاکستان کی نمائندگی

شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈ یشن کے موبائل ہیلتھ یونٹ کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارا موبائل یونٹ ماؤں اور بچوں کو صحت سے متعلق سہولتیں اُن کےگھروں تک پہنچا رہا ہے۔ اس طرح کی کاوشیں ایسی ضرورت مند برادری کو با اختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے معیارِ زندگی کو بھی بہتر بناتی ہیں۔

انہوں نے معاشرے سے مزید تعاون کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے آگے بڑھیں اور ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ ضرورت مند آبادی تک پہنچیں۔

شاہد آفریدی کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے تبصرہ کیا کہ لالہ یہ شاندار کام ہے، یہ مائیں اور بچے ہی ہمارے معاشرے کا اصل اثاثہ ہیں۔

متعلقہ تحاریر