ٹینس اسٹار راجر فیڈرر 25 سال میں پہلی بار اے ٹی پی رینکنگ سے باہر

اے ٹی پی رینکنگ میں پچھلے 52 ہفتوں کے دوران حاصل کردہ پوائنٹس کو مدنظر رکھا گیا ہے اور چونکہ فیڈرر نے پچھلے سال ومبلڈن کے بعد سے کوئی میچ  نہیں کھیلا  اس لیے وہ درجہ بندی میں جگہ نہیں بناسکے

سوئس ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر 25 سال میں پہلی بار اے ٹی پی رینکنگ سے باہر ہو گئے ۔

اے ٹی پی رینکنگ میں پچھلے 52 ہفتوں کے دوران حاصل کردہ پوائنٹس کو مدنظر رکھا گیا ہے اور چونکہ فیڈرر نے پچھلے سال ومبلڈن کے بعد سے کوئی میچ  نہیں کھیلا  اس لیے وہ درجہ بندی میں جگہ نہیں بناسکے۔

یہ بھی پڑھیے

ماں بننا ومبلڈن کے سیمی فائنل میں پہنچنے سے بڑا کارنامہ ہے، تاتجانا ماریا

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو  بدترین کرکٹر قرار دے دیا گیا

 اس سال ومبلڈن شروع ہونے سے قبل 40 سالہ کھلاڑی 97 ویں نمبر پر تھے۔ فیڈرر ستمبر 1997 میں 16 سال کی عمر میں 803 ویں نمبر پر ڈیبیو کرنے کے بعد سے ہر ہفتے سنگلز رینکنگ میں نمودار ہوتے تھے ۔

فیڈرر آخری مرتبہ گزشتہ برس ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں نمودار ہوئے تھے جس میں انہیں ہیوبرٹ ہرکاز کے ہاتھوں شکست سے دوچارہونا پڑا تھا۔اس میچ کے فوری  بعد 18 ماہ میں ان کے گھٹنے کی تیسری سرجری ہوئی تھی۔

گزشتہ سال کے بعد فیڈرر کسی مقابلے میں شریک نہیں ہوسکے لیکن ومبلڈن کی صد سالہ تقریبات کے دوران انہوں نے سینٹر کورٹ میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ کم ازکم ایک مرتبہ اس باوقار ٹورنامنٹ میں ضرور کھیلیں گے۔

راجر فیڈرر نےاپنے شاندار کیریئر میں 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں۔ مردوں میں صرف رافیل نڈال 22 اور نوواک جوکووچ 21گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔

دریں اثنا تازہ ترین اے ٹی پی رینکنگ میں  ڈینیل میدویدیف  سرفہرست ہیں جس کے بعد الیگزینڈر زیویریف اور رافیل نڈال ہیں۔ اتوار کو اپنا ساتواں ومبلڈن ٹائٹل جیتنے والے جوکووچ رینکنگ میں چار درجے گر کر 7ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

متعلقہ تحاریر