لیونڈاسکی بائرن میونخ چھوڑ کر بارسلونا کا حصہ بن گئے

33 سالہ اسٹرائیکر کہتے ہیں یہ ان کی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔ اگر وہ ابھی یہ فیصلہ کرتے تو پھر کبھی نہیں کرپاتے۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز اسڑائیکر فٹبالررابرٹ لیونڈاسکی نے جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ سے راہیں جدا کرکے حیران کن طور پر مالی بحران کا شکار ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا سے چار سال کا معاہدہ کرلیا۔

33 سالہ اسٹرائیکر کہتے ہیں یہ ان کی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔ اگر وہ ابھی یہ فیصلہ کرتے تو پھر کبھی نہیں کرپاتے۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا

ٹینس اسٹار راجر فیڈرر 25 سال میں پہلی بار اے ٹی پی رینکنگ سے باہر

بارسلونامیں شمولیت کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں  کلب تبدیل کرنے کےفیصلے کی وجوہات بتاتے ہوئے  لیونڈاسکی نے کہاکہ” میں بنڈس لیگا کے علاوہ کسی اور لیگ میں کھیلنا چاہتا تھا، میں نے یہ فیصلہ کافی عرصے سے کررکھا تھا لیکن میں کہنا چاہوں گا کہ یہ میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا“۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ”میں کہیں اور رہنا چاہتا تھا، اپنے خاندان کے ساتھ کچھ نیا دریافت کرنا چاہتا تھا۔ میری بیٹی کلارا اگلے سال اسکول شروع کرے گی، ہمیں یہ فیصلہ کرنا تھا۔ اگر اب نہیں تو شاید یہ کبھی ممکن نہ ہوتا، یہ زندگی میں ایک بار ملنے والا موقع تھا“۔

لیوینڈوسکی یورپ کے سب سے زیادہ خطرناک  اسٹرائیکرز میں سے ایک ہیں لیکن وہ اپنے کیریئر کے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اگست میں 34 سال کے ہو جائیں گے۔

اسٹرائیکر سے ان کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا تو  انہوں نے واضح کیا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ ابھی آنے والے کچھ وقت تک ٹاپ لیول پر کھیل سکتے ہیں۔

انہوں نےمزیدکہا کہ”میں جانتا ہوں کہ میں جلد ہی 34 سال کا ہو جاؤں گالیکن میں جسمانی اور ذہنی طور پر خود کو بہت مضبوط محسوس کرتا ہوں اور بارسلونا  کی بھی میرے متعلق یہی رائے ہے“۔

انہوں نے کہا کہ”میں نہیں جانتا کہ اس کے بعد چیزیں کیسے جاری رہیں گی، لیکن ضروری نہیں ہے کہ 2026 میں ہی میرا کیریئر ختم ہوجائےکیونکہ میں آنے والے کئی سالوں تک ٹاپ لیول پر کھیلنا چاہتا ہوں“۔

انہوں نے کہا کہ”بارسلونا کو پچھلے سیزن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑالیکن کلب میں ناقابل یقین صلاحیت ہے اور اس نے اب اچھی پیش رفت کی ہے،میرے خیال میں کلب صحیح راستے پر ہے اور واپس بلندی پر جارہا ہے،میرا مقصد بہت واضح ہے کہ میں بارسا کے ساتھ بلندی پر پہنچوں اور ٹرافیز جیتوں ‘‘۔

متعلقہ تحاریر