گال ٹیسٹ:دوسری اننگز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 88 رنز پر گرگئی
امام الحق 35رنز بناکر رمیش مینڈس کی گیند پر اسٹمپ ہوگئے،عبداللہ شفیق نصف سنچری بناکر وکٹ پر موجود، سری لنکا نے جیت کیلیے 342 رنز کا ہدف دیا تھا

گال ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنرز کے پراعتماد آغاز کے بعد 88 رنز کے اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گرگئی۔ اوپنر امام الحق 35 رنز بناکر رمیش مینڈس کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔
نصف سنچری بنانے والے اوپنر عبداللہ شفیق اور سینئر بلے باز اظہر علی وکٹ پر موجود ہیں۔ سری لنکا نے جیت کیلیے پاکستان کو 342 رنز کا ہدف دے رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا
بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
سری لنکا نے چوتھے روز اننگز کا آغاز کیا تو محض 8 رنز کے اضافے کے بعد پربت جے سوریا کو نسیم شاہ نے بولڈ کردیا، یوں سری لنکا کی دوسری اننگز 337 رنز پر اختتام کو پہنچ گئی۔ آئی لینڈرز کی جانب سے دنیش چندیمل نے ناقابلِ شکست 94 رنز بنائے۔
Fine innings from @imabd28 👏
The opening batter reaches his fifth Test half-century ✨#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/xpgLv3iUIi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 19, 2022
پاکستان نے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک اوپنر عبداللہ شفیق 41 اور امام الحق 27 رنز کی بدولت بغیر کسی نقصان 68 رنز بنالیے۔قبل ازیں گال ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر سری لنکا نے 9 وکٹوں پر 329 رنز بنائے تھے جس کے نتیجے میں اسے پاکستان پر 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ اوشادا فرنینڈو 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کسن راجیتھا صرف 7 اور اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کوشل مینڈس نے 76، دھنن جایا 2، نیروشن 12 رنز، رمیش مینڈس 19 رنز اور مہیش تھیکشنا نے 11 رنز اسکور کیے۔ چندی مل نے 86 رنز کی شان دار اننگ کھیلی اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد نواز نے 5، یاسر شاہ نے 3 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Naseem Shah gets the final wicket to fall ☝️
𝟑𝟒𝟐 is the target for us!#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/9GkRsfKl7q
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 19, 2022
سری لنکا نے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھااور پہلی اننگز میں دنیش چندی مل کے 75 رنز کی بدولت 222 رنز بنائے تھے ۔ پہلی اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیاتھا۔
پاکستان میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی بلے باز 19 رنز سے آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔ بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 10 ہزار رنز مکمل کیے تھے بلکہ شاندار سنچری اسکور کرکے ٹیم کو بڑی ہزیمت سے بھی بچایا تھا۔
پہلی اننگزمیں پاکستان کی پوری ٹیم 219 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے پربتھ جیسوریا نے 5،رمیش مینڈس اور مہیش ٹھیکشانا نے 2،2 جبکہ کسون رجیتھانے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔









