دوسرا ٹیسٹ:پاکستان بمقابلہ سری لنکا، میزبان ٹیم کے 6وکٹوں پر 315 رنز
سری لنکا بلے بازوں نے مضبوط پوزیشن لیتے ہوئے دنیش چندیمل کے 80 رنز کے عوض پاکستان کے خلاف 315 رنز بنا لیے ہیں۔
گال: گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن خراب روشنی کی وجہ سے ابتداء میں وکٹیں گنوانے کے بعد سری لنکا کے بلے بازوں نے کم بیک کرتے ہوئے کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بناتے ہوئے اپنی پوزیشن کو مضبوط کرلیا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جو میزبان ٹیم کے لیے زیادہ خوش کن ثابت نہیں ہوا ، اور اس کی ابتدائی تین وکٹیں 120 رنز پر گرچکی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
کامن ویلتھ گیمز میں 24 سال بعد کرکٹ کی ویمن ٹورنامنٹ کے ساتھ واپسی
وسیم اکرم نے بھی ون ڈے کرکٹ ختم کرنے کی تجویز پیش کردی
چائے کے وقفے کے بعد میزبان ٹیم نے دوبارہ کم بیک کرتے پاکستانی باؤلرز کی جم کر پٹائی لگائی اور اسکور کو 195 پر لے گئے اس موقع پر اینجلو میتھیو آؤٹ ہوئے انہوں نے 106 گیندوں کا سامنا کیا اور 42 رنز اسکور بنائے ان کی وکٹ نعمان علی نے حاصل کی ۔
سری لنکن بلےباز دنیش چندیمل نے ایک مرتبہ پھر ڈیلیور کرتےہوئے مسلسل تیسری نصف سنچری اسکور کی۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 137 گیندوں میں 80 رنز بنا کر میزبان ٹیم کے لیے مشکل کھڑی کردی ہے۔ دنیش چندیمل کی وکٹ محمد نواز نے حاصل کی۔
کپتان دیموتھ کرونارتنے شروع میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 40 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن انہیں یاسر شاہ نے پویلین واپس بھیج دیا۔
اینجلو میتھیوز، جو اپنا 100 واں ٹیسٹ کھیل رہے تھے، نعمان علی کی گیند پر آؤٹ ہونے سے پہلے 106 گیندوں میں 42 رنز بنا چکے تھے۔
دن کی آخری وکٹ دھننجایا ڈی سلوا کی تھی جو 61 گیندوں پر 33 رنز بنانے کے بعد نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
نروشن ڈکویلا 42 (43) اور ڈنتھ ویلالج 6 (9) کے کریز پر موجود ہیں ، دونوں کھلاڑی دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔
Pakistan scalp three wickets in the final session!
Watch #SLvPAK LIVE on https://t.co/MHHfZPQi6H (in select regions) 📺 pic.twitter.com/fhvBqRaBUc
— ICC (@ICC) July 24, 2022
اس سے قبل میزبان ٹیم کا آغاز اچھا تھا کیونکہ اوشادا فرنینڈو 70 کے اسکور پر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم ابتدائی بلے باز کو آل راؤنڈر محمد نواز نے پویلین واپس بھیج دیا۔
24ویں اوور میں کوسل مینڈس کو سلمان علی آغا رن آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں پاکستانی باؤلرز نئی گیند کے ساتھ خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا سکے۔
A steady start for Sri Lanka in the second Test despite losing two wickets.
Watch #SLvPAK LIVE on https://t.co/MHHfZPyHf9 (in select regions) 📺 pic.twitter.com/GEDt1LALjt
— ICC (@ICC) July 24, 2022
//////////////////////////
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم پاکستان نے سری لنکا کو 342 رنز کے ہدف کے تعاقب کو عبور کرتے ہوئے شکست دی تھی۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اسپنر نعمان علی کو شامل کیا گیا ہے جب کہ فواد عالم نے اظہر علی کی جگہ لی ہے۔
پلیئنگ الیون:
پاکستان: عبداللہ شفیق، امام الحق، فواد عالم، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسن علی، نسیم شاہ، نعمان علی، یاسر شاہ
سری لنکا: دیموتھ کرونارتنے (کپتان) اوشنڈا فرنینڈو، اینجلو میتھیوز، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا (وکٹ کیپر)، رمیش مینڈس، اسیتھا فرنینڈو، دونتھ ویلالج، پربت جے سوریا