دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی
378 رنز کے تعاقب میں 191رنز پر پاکستان کے 7کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، عبداللہ شفیق صفر، بابر اعظم 16، امام الحق 32، رضوان اور فواد عالم 24،24، محمد نواز14 اور آغا سلمان 60رنز بناکر پویلین لوٹے، رمیش مینڈس کے 3 اور پربتھ جے سوریا کے 2شکار

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں 378 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور 191 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
گال میں کھیلے جانے والی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا نے 315 رنز اور چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر بیٹنگ دوبارہ شروع کی اور 378 کے مجموعی رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
گال ٹیسٹ: اوپنر عبداللہ شفیق نے نیا پار لگادی، سری لنکا کو شکست
عبداللہ شفیق بلے بازی کے ساتھ سُروں کے بھی پکے نکلے
جواب میں پاکستانی اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ پہلے ٹیسٹ کے ہیرو عبداللہ شفیق صرف ایک رنز کے مجموعی اسکور پر کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوگئے۔
تیسرے نمبر پر آنے والے کپتان بابراعظم 35 کے مجموعی اسکور پر صرف 16 رنز بنا کر ڈریسنگ روم لوٹ آئے۔ کپتان کے آؤٹ ہوتے ہی 65 رنز کے مجموعی اسکور پر امام الحق بھی 32 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔مجموعی اسکور میں صرف 23 رنز کے اضافے کے بعد چوتھے کھلاڑی محمد رضوان 24 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔
مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم بھی 24 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جب کہ مجموعی اسکور صرف 119 تھا۔ کچھ ہی دیر بعد محمد نواز 14 رنز بناکر 145 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔
.@SalmanAliAgha1 falls just before stumps after a fighting innings.
Pakistan trail by 187 runs at the end of Day Two 🏏#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen https://t.co/boIFLgWFMN pic.twitter.com/4BUYIyAVtD
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 25, 2022
پاکستان کی جانب سے دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے آغا سلمان ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے 126 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62رنز اسکور کیے اور وہ 70 ویں اوور کی چوت پرابتھ جیسوریا کی گیند پر دھننجے ڈی سلوا کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔
اس موقع پر دوسرے دن کا کھیل اختتام کوپہنچ گیا۔ کل پاکستان کی ٹیم 191 رنز 7 کھلاڑٰیوں کے نقصان پر بیٹنگ جاری رکھے گی۔ سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے3، پربتھ جےسوریہ نے 2 جبکہ اسیتھا فرنانڈو، اور دہانن جیا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ لی۔
یاد رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، گال ہی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو 4وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔









