گال ٹیسٹ: ٹیم پاکستان کی فلاپ بیٹنگ، سری لنکا کو 147 رنز کی برتری حاصل
قومی ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بلے آغا سلمان باز سری لنکا کے خلاف 126 گیندوں پر 62 رنز بنا کر سب سے نمایاں کھلاڑی رہے۔
سری لنکا کے شہر گال میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، ساری ٹیم میزبان ٹیم کے 378 کے مقابلے میں 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، کپتان بابر اعظم کی خراب کارکردگی کے بعد کوئی بھی بلے باز سری لنکن باؤلرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کے تمام بلے باز پویلین لوٹ گئے اور سری لنکا کو اب بھی 147 رنز کی برتری حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جان لاپورٹا نے میسی کی بارسلونا میں واپسی کیلیے دروازے کھول دیے
شعیب اختر کی بایو پک "راولپنڈی ایکسپریس” اگلے سال سینماؤں کی زینت بنے گی
پاکستانی ٹیم صرف 231 رنز بنا سکی اور سری لنکا کی شاندار باؤلنگ نے پاکستانی بلے بازوں کو آوٹ کلاس کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے آغا سلمان نے سب سے زیادہ رنز بنائے، انہوں نے 126 گیندوں کا سامنا کیا اور 62 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ امام الحق 32، محمد رضوان اور فواد عالم 24، 24 جبکہ کپتان بابر اعظم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نواز 12 اور حسن علی 21 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کی باؤلنگ
سری لنکا کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر رمیش مینڈس رہے انہوں نے 47 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
براباتھ جے سوریا نے 37 اوورز میں 80 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی۔
اسیتھا فرننڈو اور دھنن جےیا ڈی سلوا نے بالترتیب 62 اور 15 رنز دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کی پہلی اننگز
اس سے قبل گال ٹیسٹ کے دوسرے دن سری لنکا نے اپنی نامکمل پہلی اننگز 315 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی، ناروشن ڈکویلا 42 اور ڈوناتھ ویلا 6 رنز پر کھیل رہے تھے۔
تاہم نسیم شاہ نے پہلے ڈکویلا کو 51 اور پھر ویلا لیگ کو 11 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔
رمیش مینڈس نے 35 رنز بنائے جبکہ پربت جے سوریا نے 8 رنز بنائے ان کی وکٹ یاسر شاہ نے حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3،3 جب کہ محمد نواز نے 2 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔