فاسٹ بولر انور علی کے گھر ننھی پری کی آمد

سابق کپتان سرفراز احمد، راشد لطیف،سہیل تنویر، شاہنواز دھانی، عمر امین، فخر زمان اور دیگر کی انور علی کو مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر انور علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انور علی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ننھی پری کا دیدار کرایا تو مبارکباد کا تانتا بندھ گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز، لنکن ٹائیگرز کو 323 رنز کی برتری حاصل

کیا محمد حسنین کا بولنگ ایکشن اب بھی مشکوک ہے؟

 قومی کرکٹر انور علی نے  نومولود کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ الحمد للہ بیٹی سے نوازا گیا ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد،سہیل تنویر،شاہنواز دھانی،عمر امین، فخر زمان،قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی رکن سدرہ امین، عمید آصف،محمد نواز،عامر یامین،شرجیل خان، جنید خان، سابق کپتان راشد لطیف اور دیگر نے  انورعلی کو مبارکباد دی ہے۔ انور علی نے مبارکباد دینے والوں کا فرداً فرداً شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ تحاریر