پاکستانی کرکٹر جلد بھارتی فرنچائزز کیلیے کھیلیں گے، آکاش چوپڑا

کرکٹ ساؤتھ افریقا اور یو اے ای کی نئی ٹی 20 لیگز میں جلد پاکستانی کھلاڑی بھارتی فرنچائز مالکان کیلیے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے، سابق بھارتی کرکٹر

سابق بھارتی کرکٹر اور معروف تبصرہ نگار آکاش چوپڑا نے پاکستانی کرکٹرز کے  مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھارتی ملکیتی فرنچائزز کے لیے کھیلنے کے امکان کا عندیہ دے دیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے آکاش چوپڑا نے کرکٹ ساؤتھ افریقا اور یو اے ای کی نئی  ٹی 20 لیگز کے حوالے سے سنسنی خیز اور دلچسپ معلومات فراہم کرتے ہوئے ان میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ممکنہ شمولیت پر روشنی ڈالی اور زور دیا کہ وہ ایک بار پھر بھارتی فرنچائزز کے لیے کھیلنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کھیلو آزادی سے : کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کا آفیشل نغمہ جاری

کامن ویلتھ گیمز میں ملائیشین کوچ نے جذبہ ایثار کی مثال قائم کردی

آکاش نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں پر آئی پی ایل میں پابندی ہے لیکن وہ دیگر تمام ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھیلتے ہیں  لہٰذا چونکہ بھارتی فرنچائز مالکان نے دوسری لیگز میں ٹیمیں خریدی ہیں، اس لیے وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی خدمات بھی حاصل کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہونے والا ہے ، پاکستانی کھلاڑی جلد ہی ایک بار پھربھارتی فرنچائزز  کے لیے کھیلنے والے ہیں ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کرکٹ ساؤتھ افریقا پیسوں سے بھرپور ٹی ٹوئنٹی لیگ متعارف کروانے کی خواہاں ہے اور اس کے نتیجے میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی شیڈول ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئی ہے۔ مزید یہ کہ لیگ کی تمام6 فرنچائزز کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز مالکان نے خرید لیا ہے۔

متعلقہ تحاریر