بھارتی ڈر گئے، ایشیا کپ کیلیے اشتہار موقع موقع نہ بنانے کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں بابرالیون کے ہاتھوں رسوا کن شکست کے پیش نظر اسٹار اسپورٹس نے کرکٹ ایشیا کپ کیلیے موقع موقع سیریز ترک کردی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان کے ہاتھوں کوہلی الیون کی رسوا کن شکست نے معروف بھارتی چینل اسٹار اسپورٹس  کو تاحال خوف میں مبتلا کررکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  چینل نے ایشیا کپ 2022 کے پاک بھارت ٹاکرے کیلیے  بدنام زمانہ اشتہار موقع موقع کو ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسٹاراسپورٹس نے پاکستان کا مذاق اڑانے کیلیے”موقع موقع“ اشتہاری سیریز آئی سی سی ورلڈکپ 2015 میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے متعارف کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل جتوادیا

پاکستان کا نیدرلینڈز اور اور ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈز کا اعلان

اس اشتہار کا مقصد ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی  بدترین تاریخ کا مذاق اڑانا تھا۔ اشتہار میں کراچی کے شہری کو 1992سے لیکر 2015 تک ہر کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف جیت کے جش کے موقع کا انتظار کرتے دکھایا گیا تھا۔

 ورلڈکپ 2015 میں پاکستان کیخلاف بھارت کی فتح کے بعد اسٹار اسپورٹس نے کسی بھی ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ سے قبل اس سلسلے کے نئے اشتہار کے اجرا کو اپنی روایت بنا لیا تھا۔

تاہم گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی چینل اس اشتہار کو ترک کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

اس نے رواں ماہ ایشیا کپ  میں طے شدہ پاک بھارت ٹاکرے کیلیے اس اشتہارکونہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستانی شاہینوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں کوہلی الیون کو 10وکٹوں سے بدترین شکست دی تھی۔

روایتی حریف 28 اگست کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں 4 ستمبر کو ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں دوسری مرتبہ جبکہ رسائی کی صورت میں 11 ستمبر کو فائنل میں تیسری مرتبہ  بھی آمنے سامنے آسکتی ہیں ۔

متعلقہ تحاریر