کامن ویلتھ گیمز میں خراب کارکردگی، کرکٹر جویریہ خان ناقدین پر برہم

پاکستان میں جولوگ خواتین کی کرکٹ نہیں دیکھتے وہ بھی کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی پر تنقید کو اپنا ناقابل تنسیخ حق سمجھتے ہیں، جویریہ خان

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر جویریہ خان ودودکامن ویلتھ گیمز میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کاکردگی پر نامناسب تنقید کرنے والوں پر  برس پڑیں۔

برطانیہ میں جاری  کامن ویلتھ گیمز  میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بری کاکردگی کے بعد ٹیم کو مسلسل تنقید کا سامنا ہے۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے تینوں مقابلوں میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل جتوادیا

بھارتی ڈر گئے، ایشیا کپ کیلیے اشتہار موقع موقع نہ بنانے کا فیصلہ

جویریہ خان نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ پاکستان میں جولوگ خواتین کی کرکٹ نہیں دیکھتے وہ بھی کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی پر تنقید کو اپنا ناقابل تنسیخ حق سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ  ٹیم کے انتخاب، شاٹس کی درستگی، کھیلنے کی تکنیک یا نقطہ نظر اوردوران  کھیل اپنائی گئی حکمت عملی پر سوالات اٹھانا خوش ش آئند ہے،کرکٹ چاہے خواتین کی ہو یا مردوں کی ،تعمیری تنقید ہمیشہ صحت مند ہوتی ہےلیکن گھٹیا تبصروں کا سہارا لینا اور کھلاڑیوں کی نجی زندگیوں پر حملہ کرنا اشتعال انگیز اور غیر ضروری ہے،کسی کے بارے میں رائے زنی  اور اسے ناکام کہنے سے پہلے خود کو اس کی جگہ رکھ کر دیکھنا چاہے۔

 جویریہ خان نے کہاکہ ٹیمیں، کھلاڑی، اور نظام راتوں رات نہیں  بنتے، یہ ایک ارتقائی عمل ہے جس میں وقت لگتا ہے، خواتین کی ٹیم کو آپ کی حمایت اور تعمیری تنقید کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments Box