بابر اعظم نے خوش نما لباس کے ساتھ خوبصورت مسکراہٹ کی وجہ بتا دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اکثر اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے رہتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اکثر اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر اکثر پیغام جاری کرتے رہتے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک کمرے میں کھڑے ہیں اور ان کے ہاتھ میں بلیک کلر کا مائیک ہے۔

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ بابر اعظم نے سفید کلر کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ اپر گرے کلر کا اور سیاہ کلر کی ٹریک پینٹ پہن رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلرز کی زبردست کارکردگی، 7 میڈلز لے اڑے

بابر اعظم کا قومی ہیرو نوح دستگیر بٹ کیلیے20لاکھ روپے انعام کا اعلان

کپتان نے سر پر سیاہ رنگ کی ٹوپی ، بائیں ہاتھ میں گرے کلر کی گھڑی اور دائیں ہاتھ مین بلیک اینڈ وائٹ بینڈ پہن رکھا ہے۔

کپتان نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں اور پیروکاروں کے لیے ایک پیغام میں کہا کہ “آپ کا لباس اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک آپ چہرے پر مسکراہٹ نہیں سجا لیتے۔”

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلیے پہلا طلائی تمغہ جیتنے والے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کیلیے انعام کے اعلان میں حکومت پر بازی لے گئے تھے ۔

بابراعظم نے گھر میں اپنے والد سے تربیت حاصل کرکے ملک کیلیے گولڈ میڈل جیتنے والے نوح دستگیر بٹ کیلیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پاکستان کیلیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نوح دستگیر بٹ کو پوری قوم کیجانب سے سراہا جارہا ہے۔ کپتان بابراعظم نے  اپنے ٹوئٹ میں  کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے نوح دستگیر بٹ اور  کانسی کا تمغہ جیتنے والے  شاہ حسین شاہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  ان سپر اسٹارز پر بے حد فخر ہے۔ ہمارے تمام کھلاڑی مناسب ڈھانچے، تعاون اور جدید ترین سہولتوں کے مستحق ہیں۔

متعلقہ تحاریر