حسنین کے ایکشن پر اشارہ، شعیب اختر آسٹریلوی آل راؤنڈ پر برس پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے آسٹریلیا میں جاری دی ہنڈریڈ لیگ کےمیچ کے  دوران پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن سے متعلق اشارہ کرنے پر آسٹریلوی آل راؤنڈر کو  آڑے ہاتھوں لے لیا۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے محمد حسنین کی تیز رفتار گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد غصے کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے ان کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام کے حکم پر چلتے ہوئے ملک کی بہتری کیلئے سوچنا چاہیئے، محمد رضوان

محمد صلاح کا گیزا کے چرچ کی بحالی کیلیے3 کروڑ مصری پاؤنڈ کا عطیہ

پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار نے محمد حسنین اور مارکس اسٹوئنس کی تصاور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مارکس اسٹوئنس نے دی ہنڈریڈ کے دوران محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کے حوالے سے انتہائی شرمناک حرکت کی،تم ہوتے کون ہو ایسی حرکت کرنے والے؟یقیناً  آئی سی سی ان کے حوالے سے بالکل خاموش رہتا ہے۔

شعیب اختر نے مزید لکھا کہ   جب کوئی پہلے ہی کلیئر ہوچکا ہے تو اس کیخلاف کسی بھی کھلاڑی کو  ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔شعیب اختر کی جانب سے حمایت کرنے پر محمد حسنین نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر