شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

ڈاکٹرز نے شاہین شاہ آفریدی کو ڈیڑھ آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ ایشیا کپ 27 اگست سے11 ستمبر اورانگلش ٹیم 20 ستمبر سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں7 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم  کے بالر شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ اورانگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہرہوگئے ہیں۔ ڈاکٹرزنے انجری کے باعث انہیں ایک سے ڈیڑھ ماہ تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اسپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ  بالر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز   میں پرفارم نہیں کر پائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی 20 کرکٹ ایشیا کپ سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل

فیضان لاکھانی نے بتایا کہ ڈاکٹرزنے  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو گھٹنوں کی انجری کی وجہ سے 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

 

واضح رہے کہ  ایشیا کپ رواں ماہ 27 اگست سے شروع ہورہا ہے۔ ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک  دبئی میں کھیلا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ ٹی 20 فارمیٹ پر منعقد ہوگا جبکہ انگلینڈ  کرکٹ ٹیم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 7 ٹی 20 میچز کھیلے گی ۔

ایشین کرکٹ کونسل  کے جاری کردہ  ایشیا کپ 2022 کا شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ سری لنکا اورافغانستان کے درمیان 27 اگست کو کھیلا جائے ۔ایشیاء کپ کا سب سے بڑا اور دلچسپ مقابلہ 28 اگست کو پاکستان شاہینوں اور بھارتی  سورماؤں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے اعلان سے قبل  اے سی سی نے  ایشیا کپ سری لنکا سے یو اے ای منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سری لنکا نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کی تھی۔

اے سی سی  حکام کے مطابق سری لنکا  کرکٹ کے صدر سے گفتگو کے بعد متفقہ طور پر وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین ایمریٹس کرکٹ بورڈ خالد الزرونی   نے ایشیا کپ یو اے ای منتقل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ٹیمز کو خوش آمدید  کہا تھا ۔

ایشیا کپ پہلی بار سال 1984 میں کھیلا گیا تھا جبکہ اس کا آخری ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں ODI فارمیٹ میں منعقد ہوا تھا۔آخری ایشیا  کپ بھارت نے جیتا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے انگلینڈ  کے پاکستان ٹور کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے  درمیان  7 ٹی20میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی جبکہ  باقی تین میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر