فٹبال فیڈریشن کا مرد اور خواتین فٹبالرز کو یکساں معاوضہ دینے کا فیصلہ

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے مرد  اور خواتین فٹبالرز کو یکساں معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کھلاڑیوں کو  یکساں معاوضہ دینے کے معاملے پر بحث ہو رہی ہے، جب آپ ملک کی نمائندگی کررہے ہیں تو پھر آپ پاکستان کے ترجمان ہیں،اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ مرد ہیں یا خاتون، کھلاڑی اعلیٰ معاوضے کے حقدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی پاکستانی فوج سنبھالے گی

فیفا ورلڈکپ کیلیے قطر جانے کے خواہشمند اسرائیلیوں کو خود کو فلسطینی تسلیم کرنا ہوگا

ہارون ملک نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں میچ ڈے پر  150 ڈالر اور  نان میچ ڈے پر 75 ڈالر ملیں گے، مکمل کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو 4 لاکھ روپے تک کا معاوضہ ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تمام شرکاکو ایک ایک لاکھ، پھر شارٹ لسٹ ہونیوالوں کو مزید 3 لاکھ روپے دیں گے

متعلقہ تحاریر