باکو میں گرلز فٹ بال ٹیم کی نمائندگی کرنے والی ماما پارسی اسکول کی طالبہ کا اعزاز

باکو میں ماما پارسی اسکول کی طالبہ ایشا حسین نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے ہوئے  انڈر 16 گرلز فٹ بال ٹیم کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا، انڈر 16 گرلز فٹ بال ٹیم نے پہلے میچ میں 5 صفر ،دوسرے  اور تیسرے میچ میں 6 صفر سے مخالف ٹیم کو شکست دی

پاکستان کی انڈر 16 گرلز فٹ بال ٹیم نے آذربائیجان میں ہونے والے میچز میں کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے تینوں میچز میں  فتح حاصل کی۔ دیا فٹ بال کلب کیانڈر 16  گرلز ٹیم آذربائیجان کے کلب  کو مسلسل تین میچز میں شکست سے دو چار کیا ۔

سیریز کے پہلے میچ میں دیا فٹ بال کلب انڈر 16 گرلز نے گومروچو کلب کو 5-0 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی لڑکیوں نے باکو اسپورٹس کو 6-0 سے مات دی اور آخری میچ میں احمدلی فٹبال کلب کو بھی 6-0 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیے

دوہری شہریت والی خواتین کو قومی فٹ بال ٹیم میں کھیلنے کی اجازت مل گئی

قطر فٹ بال ورلڈکپ کے 25 لاکھ ٹکٹس فروخت، صرف 5 لاکھ باقی رہ گئے

دیا فٹ بال کی انڈر16 گرلز ٹیم کی طالبہ ایشا حسین کو بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازگیا۔ باکو میں بہترین فٹ بال کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والی ایشا حسین نے بتایا کہ وہ کراچی کے ماما پارسی اسکول میں 8 ویں کلاس کی طالبہ ہیں۔

ایشا حسین نے اپنے باکو ٹورکے حوالے سے بتایا کہ فٹ بال کی جانب رجحان بھائی کو دیکھ کر ہوا تاہم پاکستان میں خواتین فٹ بال ٹیمز کے لیے مواقع کی کمی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 4 سال تک کراچی یوناٹیڈ میں انڈر 14 میں کھیلا اور پھر 2020 میں دیا فٹ بال کلب میں شمولیت اختیار کی جنہوں نے باکو ٹور میں شرکت کا موقع فراہم کیا ۔

متعلقہ تحاریر