فاسٹ بالر محمد وسیم جونیئر انجرڈ، حسن علی قومی اسکواڈ میں شامل ہوگئے

پی سی بی میڈیکل پینل نے فاسٹ بالرمحمد وسیم جونیئر کی ایم آر آئی اسکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر حسن علی کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا وہ دبئی میں  بھارت کے خلاف ٹیم  کا حصہ ہونگے

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر محمد وسیم جونیئرانجرڈ ہونے کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہوگئے جبکہ ان کی جگہ حسن علی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ زخمی فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کی جگہ فاسٹ باؤلر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل

اطلاعات کے مطابق محمد وسیم کو کمر میں درد کی شکایت تھی جس  پر ایم آر آئی کروایا گیا تاہم رپورٹ تسلی بخش نہیں  آنے پر انہیں اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ  کے میڈیکل پینل نے فاسٹ بالر محمد وسیم  جونیئر کی ایم آر آئی اسکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد وسیم جونیئر کی جگہ ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ میں حسن علی کو شامل کرلیا گیا۔پی سی بی حکام کے مطابق حسن علی پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی روانہ ہوں گے

محمد وسیم جونیئرکی جگہ حسن علی کو ٹیم انتظامیہ نے متبادل کھلاڑی کے طورپرطلب کیا تھا، چیف سلیکٹر نے اس درخواست کو قبول کر لیا تھا۔

محمد وسیم جونیئر کی جگہ ٹیم کا حصہ بننے والے حسن علی مکمل طور پر فٹ ہیں  اور وہ دبئی میں  بھارت کے خلاف ٹیم کا حصہ ہونگے ۔

ٹیم اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ شامل ہیں۔

محمد نواز، محمد رضوان، حسن علی ، نسیم شاہ ، محمد حسنین، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر  بھی قومی کرکٹ ٹیم اسکواڈ کا حصہ ہونگے ۔

واضح رہے اس سے قبل  قومی کرکٹ ٹیم کے بالرشاہین شاہ آفریدی  بھی انجرڈ ہوکر ایشیا کپ اور پاک ،انگلینڈ ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیے

شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم شائقین نے شاہین شاہ آفریدی کی جگہ  حسن  علی کو ٹیم میں شامل کرنے پر زرو دیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر