کشمیرپریمیئر لیگ: شعیب ملک نے انعامی رقم سیلاب متاثرین کیلئےعطیہ کردی

کشمیرپریمیئر لیگ میں مین آف دی ٹورنامنٹ رہنے والے شعیب ملک مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ،کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل جیتنے والے انعام بٹ نے سیلاب متاثرین کے لیے مدد کی اپیل  کی ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کشمیر پریمیئر لیگ  سے حاصل انعامی رقم سیلاب زدگان کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

کشمیرپریمیئر لیگ کی ٹیم میرپور خاص رائلز کے کپتان شعیب ملک نے اپنی انعامی رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کپتان بابر اعظم سمیت پاکستانی کرکٹرز کی سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل

کشمیرپریمیئر لیگ میں مین آف دی ٹورنامنٹ رہنے والے شعیب ملک  مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ۔

شعیب ملک نے کہا کہ میں آف دی ٹورنامنٹ  کے اعزاز ملنے پر بہت خوش ہوں اور میں یہ ایوارڈ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمیں ہر چیز سے بالا تر ہوکر بحیثیت قوم اکٹھے ہونا چاہیے۔ میں اپنی جیتی ہوئی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کروں گا۔

جبکہ دوسری جانب دولت مشترکہ کھیلوں میں سلور میڈل جیتنے والے ریسلر انعام بٹ نے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے  آنے کی اپیل کی ۔

اپنے پیغام میں انعام بٹ نے کہا کہ پورا ملک سیلاب کی لپیٹ میں ہے، جانی اورمالی نقصان ہو رہا ہے۔ بےگھر ہونے والے افراد ہماری امداد کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اس سال سیلابی صورتِ حال سے اب تک 937 اموات ہو چکی ہیں اور 8 لاکھ کے قریب مویشی ہلاک ہوئے جبکہ 6 لاکھ 70 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر