افغان بولنگ کوچ عمر گل کو بیگم کی فرمائش نے مشکل میں ڈال دیا

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2022 میں بولرز کی شاندار کارکردگی  شاندار کارکردگی کی بدولت افغانستان نے دونوں مقابلوں میں شاندار  کامیابی حاصل کی ہے جس کا سہرا بلاشبہ افغان بولنگ کوچ عمر  گل کے سر بھی جاتا ہے۔

نبی الیون نے  پہلے میچ میں بولرز کی عمدہ کاکردگی کی بدولت میزبان سری لنکا  کو 19.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ افغان بولرز نے دوسرے معرکے میں عمدہ کاکردگی دکھاتے ہوئے بنگلا دیش  20 اوورز میں 127رنز  تک محدود  رکھا اور ہدف کو بآسانی 19ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

وسیم اکرم پاک بھارت میچ میں براڈکاسٹر کی غلطی پر بھڑک اٹھے

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار

افغانستان کی عمدہ کاکردگی کو دیکھتے ہوئے مداح اور ماہرین کرکٹ کی یہ رائے ہے کہ نبی اینڈ کمپنی پاکستان اور بھارت جیسی بڑی ٹیموں کو بھی مشکل میں ڈالنے والی ہے۔افغانستان کے بولنگ کوچ عمر گل کی اہلیہ ڈاکٹر مریم نقش کو بھی اسی قسم کا دھڑکا لگا ہوا ہے۔

منگل کی شام بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعد عمر گل نے  اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  لڑکوں کی طرف سے ایک اورسنسنی خیز مقابلہ۔ حیرت انگیز فیلڈنگ کے ساتھ ہر کھلاڑی کی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس ہمیں سپر 4 تک لے  گئی ہے،اس ٹیم پر بہت فخر ہے، انشااللہ جیتنے کے لیے بس چند اور گیمز۔

عمر گل کے اس ٹوئٹ پر ان کی اہلیہ ڈاکٹر مریم نقش نے لکھا کہ پاکستان کیخلاف ذرا ہاتھ ہولا رکھنا کوچ صاحب! مبارک ہو۔

اہلیہ کی اس شرارت پر افغان بولنگ کوچ عمر گل نے مسکراہٹوں بھرا جواب دیا۔ جس پر ڈاکٹر مریم نقش نے لکھا کہ عجیب ٹینشن میں ڈال دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر