میں انڈیا سے محبت کرتا ہوں، حسن علی کی بھارتی مداح کے ساتھ وڈیو وائرل

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ان فٹ ہونے کےبعد ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کیلیے قومی اسکواڈ میں جگہ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی کی بھارتی خاتون مداح کے ساتھ تصویر بنوانے اور بھارت کیلیے محبت کا اظہار کرنے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل وڈیو میں حسن علی متحدہ عرب امارات کے کرکٹ اسٹیڈیم ٹرینن میں مصروف ہیں اور میدان کے چکر لگارہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
افغان بولنگ کوچ عمر گل کو بیگم کی فرمائش نے مشکل میں ڈال دیا
وسیم اکرم پاک بھارت میچ میں براڈکاسٹر کی غلطی پر بھڑک اٹھے
اس دوران ایک بھارتی مداح نے حسن کو روک کر بتایا کہ بھارت میں ان کے بہت مداح موجود ہیں۔ جس پر حسن علی نے کہا کہ وہ بھی انڈیا سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا میں مداح تو ہوں گے ہی نا۔
یاد رہے کہ حسن کی اہلیہ کا تعلق بھارت ہے۔اس موقع پر حسن نے خاتون مداح کی درخواست پر ان کےساتھ تصویر بھی بنوائی۔
بعد ازاں فاسٹ بولر ٹکٹ مانگنے وادلچسپ گفتگو کرتے بھی نظر آئے۔صحافی نے حیدر علی کے ساتھ بھاگتے ہوئے حسن علی پر جملہ کسا تو انہوں نے کہا کہ بھاگوں تب بھی مسئلہ، نہ بھاگوں تب بھی مسئلہ ہے۔









