لورالائی میں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی فٹبال، کرکٹ اور بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد
بلوچستان کے وزیربرائے کھیل و ثقافت کی ہدایات پر صوبے بھر میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کروایا جارہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور وطن عزیز کا 75 واں یوم آزادی پروقار انداز میں منانا ہے

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی فٹبال، کرکٹ اوربیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل افغان فٹبال کلب اورلاجواب فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں افغان کلب نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ کرکٹ کا فائنل اسٹار کرکٹ ٹیم نے جیت لیا۔
بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کے سلسلے میں فٹ بال اور کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل افغان کلب اور لاجواب کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں افغان فٹ بال کلب نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
میر سلطان خان نے شطرنج میں پاکستان کا نام روشن کیا، ڈپٹی کمشنر لورالائی
کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اسٹارکرکٹ کلب دکی اور پرنس کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جواسٹارکرکٹ کلب دکی نے 5 وکٹوں سے جیت لیا جبکہ بیڈمنٹن کے ٹورنامنٹ کا فائنل محمد حنیف کاکڑ اور عبید ترین کے درمیان کھیلا گیا جوکہ محمد حنیف کاکڑ نے جیت لیا۔
آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد حنیف کاکڑ نے کرکٹ،فٹبال اور بیڈمنٹن کے ونراوررنر ٹیموں میں انعامات اور نقد کیش تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا مقصد صحت مند معاشرے کا قیام ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنردکی محمد حنیف کاکڑ نے کہا کہ اسپورٹس فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اوروطن عزیز کا 75 واں یوم آزادی پر وقار انداز میں منانا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل اور کھلاڑی ہمارے مستقبل اور معاشرے اہم حصہ ہیں۔ ہمارا مقصد جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند معاشرے کا قیام ہے۔ صحت مند معاشرہ ہی ملک و قوم کی ترقی میں اہم دارانہ اور اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سید ظفراللہ شاہ نے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد حنیف کاکڑ کو سویئنر پیش کیا۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیربرائے کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ کی ہدایات پر صوبے بھر میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کروایا جارہا ہے ۔









