ایشیا کپ سپرفور مرحلہ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے چار گیندوں پر شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 14 رنز بنا کر ٹیم پاکستان کو فتح سے ہمکنار کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2022 کے سپر فور میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا ہے جسے پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا ، تاہم گزشتہ میچز کی طرح بابر اعظم اس میچ بھی کوئی کارکردگی نہ دکھا پائے اور صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کو ٹی20 رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا

فخر زمان 5رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، تیسری وکٹ 45 کے اسکور پر گری جب محمد رضوان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ 87 کے رنز پر گری ، 95 کے رنز پر پانچویں وکٹ پویلین لوٹ گئی اور 105 کے اسکور پر چھ وکٹ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے چار گیندوں پر شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 14 رنز بنا کر ٹیم پاکستان کو فتح سے ہمکنار کردیا۔

اس سے قبل محمد نبی کی زیرقیادت افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کے لیے آئی، بلاکس سے باہر تھی اور ان کے اوپنرز نے ابتدائی طور پر پاکستانی باؤلرز کے لیے کافی چوکے لگائے۔ تاہم رحمن اللہ گرباز (17) اور حضرت اللہ زازئی (21) کے آؤٹ ہونے کے بعد ان کی اننگز پٹڑی سے اتر گئی۔

ابراہیم زدران نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے تاہم مسلسل وکٹوں کے گرنے سے افغانستان کی پوری ٹیم 129 رنز بنا پائی ، ان کی چھ وکٹیں آؤٹ ہوئیں تھیں۔

پاکستان کے لیے، محمد نواز اور شاداب کی اسپن جوڑی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

فاسٹ باولر نسیم شاہ نے 19 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ حارث رؤف نے 26 رنز پر دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان الیون: 1 بابر اعظم (کپتان)، 2 محمد رضوان (وکٹ)، 3 فخر زمان، 4 افتخار احمد، 5 خوشدل شاہ، 6 شاداب خان، 7 آصف علی، 8 محمد نواز، 9 نسیم شاہ، 10 حارث رؤف، 11۔ محمد حسنین۔

افغانستان الیون: 1 حضرت اللہ زازئی، 2 رحمان اللہ گرباز (وکٹ)، 3 ابراہیم زدران، 4 نجیب اللہ زدران، 5 محمد نبی (کپتان)، 6 کریم جنت، 7 راشد خان، 8 عظمت اللہ عمرزئی، 9 نوین الحق، 10 مجیب الرحمان۔ رحمان، 11 فضل الحق فاروقی۔

متعلقہ تحاریر