ویرات کوہلی کی فارم بحال ہوگئی مگر بھارت ایشیا کپ کی ڈور سے باہرہوگیا

سری لنکا نے بھارت کو6وکٹ سے ہرا کر اپنی فائنل میں پہنچنے کی راہ  ہموار کی تھی تاہم بھارت رن ریٹ پر فائنل میں پہنچ سکتاتھا مگر پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر سورماؤں کو واپسی کا ٹکٹ تھما دیا تھا، بھارت ایونٹ سے باہر تو ہوگیا مگر آؤٹ فارم کوہلی  فارم میں آگئے

بھارت متحدہ عرب امارات میں  جاری ایشیا کپ کے فائنل کی ڈورسے باہرہوگیا ہے تاہم بھارتی آؤٹ فارم بیٹر ویرات کوہلی  فارم میں آگئے ہیں۔ ویرات کوہلی کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے آؤٹ فام ہونے کی وجہ سے  ویسٹ  انڈیز اور زمبابوے  کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا تھا ۔

ایشیا کپ 2022 کے سپر4 مرحلے میں پاکستان کی افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے بھارت ایونٹ سے باہرہوگیا ہے تاہم ایشیا ء کپ میں مسلسل کچھ عرصے سے بدترین پرفارمنس دینے والے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی  دوبارہ سے فارم میں آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کا افغان کرکٹ ٹیم  کے رویے کے خلاف آئی آئی سی اور ایشیا کونسل میں احتجاج کا اعلان

پاکستان کی افغانستان کوشکست سے قبل سری لنکا نے بھارت کو6 وکٹ سے ہرا کر اپنی فائنل  میں پہنچنے کی راہ  ہموار کی تھی تاہم اس وقت بھارت کے پاس رن ریٹ پر  فائنل میں جانے کا موقع موجود تھا مگر پاکستان کی افغان ٹیم کو شکست کے بعد وہ بھی چھن گیا تھا ۔

بھارت جہاں ایک طرف ایشیا کپ کے فائنل کی ڈور سے باہر ہوا وہی انڈین  کرکٹ ٹیم کو ایک فائدہ یہ ہوا کہ کچھ عرصے سے  مسلسل آؤٹ فارم رہنے والے  نامور  بلے باز ویرات کوہلی ایک بار پھر سے فارم میں آگئے ہیں۔

ایشیاء کپ سے شروع ہونے سے قبل ویرات کوہلی نے میڈیا  نمائندوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ  گزشتہ 10 سال کے دوران پہلی بار ایسا ہواکہ ایک ماہ تک بلے کو ہاتھ نہیں لگایا۔ انہوں نے ذہنی دباؤ کے حوالے سے بھی بات کی تھی ۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ میرا جسم مجھے  آرام کا مشورہ دیتا ہے مگرمجھے کھیلنے کا جنون ہے۔ دل کہتا تھا کھیلتے رہو جبکہ دماغ نے کہا کہ کچھ عرصہ آرام کرو ۔ انہوں نے   قبول کیا تھا کہ وہ ذہنی طور پر شدید دباؤ کا شکار تھے ۔

کچھ عرصے سے آؤٹ  فارم ویرات کوہلی نے بالآخر تقریباً 3 سال کے ایشیاء کپ کے میچ میں  اپنے  کیریئر کی 71 ویں سنچری اسکور کرہی لی۔ انہوں نے 4 چھکوں اور11 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔

 کرکٹ  کے مبصرین کے مطابق جہاں بھارت ایشیاء کپ کی ڈور سے باہر ہوا ہے وہی بھارت کو کوہلی کے فارم میں واپس آنے   سے فائدہ ہوگا  جوکہ مستقبل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے سود مند ثابت ہوگا ۔

متعلقہ تحاریر