پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم نے مالدیپ کو7 گول سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی

ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن ویمنز (ساف) چیمپئن شپ کے پول میچ میں قومی خواتین ٹیم نے مالدیپ کو صفر کے مقابلے میں7 گول سےشکست دی، نادیہ خان نے اکیلے ہی مخالف ٹیم کے گول پوسٹ کے پرخچے اڑاتے ہوئے 4 گول اسکو کیے، سوشل میڈیاصارفین نے نادیہ خان کو نادیہ میسی کا لقب دے دیا

پاکستان کی خواتین فٹبال ٹیم نے ساف چیمپئن شپ کے ایک میچ میں مالدیپ کی  ٹیم کو سات گول دیکر شکست دیکرتاریخ رقم کردی۔ برطانوی نژاد پاکستانی فٹ بالر نادیہ خان نے مخالف ٹیم کے گول پوسٹ کے پرخچے اڑے دیئے ۔

 ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن ویمنز (ساف) کے تحت نیپال میں ہونے والے خواتین فٹبال چیمپئن شپ کے ایک میچ میں پاکستانی خواتین فٹ بال ٹیم نے   مالدیپ کو7 گول سے شکست دیکر گزشتہ 8 سالوں میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈی آئی خان کے باکسر حبیب الرحمان کو آذربائیجان میں فائٹ کے لیے اسپانسپر کی تلاش

کھٹمنڈو کے دشارتھ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے برطانوی نژاد پاکستانی فٹ بالر نادیہ خان نے چار گول کیے جبکہ رامین، خدیجہ اور انمول نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان خواتین فٹ بال ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے، قومی ٹیم اسے سے قبل تین میچز میں شکست کا سامنا کرچکی ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان کو شکست سے دوچار کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ نادیہ خان کا تعلق لیڈز سے ہے اور وہ برطانوی فٹ بال کلب ڈنکاسٹر روور بیلنس سے کھیلتی ہیں۔ انہیں نیپال میں کھیلے جانے والے ساف ویمنز چیمپیئن شپ کے لیے پاکستان کی 23 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم کی تایخی جیت پر سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اورکھیلوں سے منسلک شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین سمیت عام عوام نے دل کھول کر ویمنز ٹیم کو داد دی، مبارکباد پیش کی اور خراج تحسین سے نوازا گیا۔

ٹیم کی میڈیا منیجر سدرس خان نے کہا کہ جیت سے خواتین میں فٹ بال کا جوش و جنون پیدا ہوگا۔ انہوں نے شائقین سے اپیل کی خواتین ٹیم کو سپورٹ کریں اور ان کے میچز دیکھنے آئیں ۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نوازنے ٹائٹر پراپنے پیغام میں قومی ویمن ٹیم کی صفر کے مقابلے میں7 گول سے شاندار فتح  بہت زبردست رہی۔ گرین شرٹ خواتین نے آج ہمیں قابل فخر بنادیا ہے ۔

اسپورٹس جرنلسٹ  فیضان لاکھانی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہاکہ نادیہ خان فٹبال میچ میں چار گول کرنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گئیں ہیں جبکہ  انہیں حاجرہ اور ملیلہ نور کے ہمراہ  سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی  خواتین فٹ بال ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا کیا۔ ایک شارخ سہیل نامی ٹوئٹر صارف نے  انہیں ان کا ریکارڈ بناتے ہوئے انہیں نادیہ  میسی خان کا لقب دے ڈالا۔

متعلقہ تحاریر