افغانستان کیخلاف 2 چھکوں نے نسیم شاہ کی قسمت بدل ڈالی

نسیم شاہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں راتوں رات 7 لاکھ کا اضافہ، فاسٹ بولر انسٹاگرام کے 1 ملین کلب میں شامل ہوگئے، جعلساز نے اسنیپ چیٹ پر نسیم شاہ کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بناکر 9 لاکھ فالوورز جمع کرلیے

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں  مارے گئے 2 قیمتی چھکوں نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی قسمت بدل ڈالی۔

نسیم شاہ کے انسٹاگرام  ہینڈل پر فالوورز کی بارش ہوگئی اوردیکھتے ہی دیکھتے انسٹاگرام پر ان کے پرستاروں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نسیم نے اپنا یادگار بلا شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو عطیہ کردیا

ٹی 20 ورلڈ کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان تنقید کی زد میں آگیا

ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 4 لاکھ28ہزار تھی جو افغانستان کیخلاف لگائے گئے 2 چھکوں کے بعد راتوں رات 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

ایشیا کپ میں شاندار کاکردگی کے بعد نسیم کے انسٹاگرام پرستاروں کی تعداد میں 7لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب نسیم شاہ مقبول کیا ہوئے جعلسازوں نے ان کے نام سے فائدہ اٹھانا شروع کردیا۔

فاسٹ بولر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں خبردار کیا ہے کہ فوٹو اینڈ وڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ پر ان کے نام سے موجود اکاؤنٹ جعلی ہے۔ واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ پر نسیم شاہ کے نام سے موجود اکاؤنٹ کے 9 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

متعلقہ تحاریر