انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم پاکستان نے ٹیم انگلینڈ کو جیت کے لیے 159 کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کراچی میں منگل کے روز پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

محمد رضوان کی 68 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے لیے مضبوط ٹوٹل کھڑا کیا تھا۔

یہ بھی  پڑھیے

ٹی 20 ورلڈکپ کیلیے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کو شائقین نے تربوز قرار دیدیا

اسلام آباد میں قائداعظم چیس چیمپئن شپ کا انعقاد، خواتین اور بچوں کی شرکت

کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے 85 رنز کی عمدہ اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی ۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان 31 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ون ڈاؤن کھلاڑی حیدر علی کو سیم کرن نے 11 رنز پر آؤٹ کر دیا ، اس طرح وہ بھی محمد رضوان کے ساتھ کریز پر زیادہ نہیں ٹھہر سکے۔

شان مسعود کا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو متاثر کن نہیں رہا ، وہ 7 رنز بنا کر راشد کی گیند پر رچرڈ گلیسن کو کیچ پکڑا پویلین لوٹ گئے۔

محمد رضوان کو معین علی نے شکار کیا ، انہوں نے 68 رنز اسکور کیے ، اس کے بعد مہمان ٹیم میزبان ٹیم کے بلے بازوں کو دباؤ میں لانے میں کامیاب ہو گئے۔

تاہم افتخار احمد نے انگلش باؤلرز کا دباؤ قبول نہیں کیا اور گراؤنڈ کی چاروں جانب اچھے اسٹورکس کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے 17 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

اس طرح پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کیے اور انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 159 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

جواب میں انگلینڈ پلیئنگ الیون نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا ۔

انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور ایلیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 19 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی ۔

53 کے اسکور پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ پویلین لوٹ گئی جبکہ 87 پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ گر گئی۔

مہمان ٹیم کی چوتھی وکٹ 142 کے مجموعی اسکور پر گری تھی اور آنے والے بلے بازوں نے مطلوبہ ہدف 4 گیند پہلے ہی حاصل کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کو تاریخی قرار دیا جارہا ہے کیونکہ انگلش ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہلے چار میچز کی میزبانی کرے گا اس کے بقایا تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز شام ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔

یہ سیریز انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے ۔ انگلش ٹیم اسی سال دسمبر میں تین ٹیسٹ کے لیے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے بعد واپس آئے گی۔

پاکستان (پلیئنگ الیون): بابر اعظم، محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہنواز دہانی۔

انگلینڈ (پلیئنگ الیون): ایلکس ہیلز، فلپ سالٹ، ڈیوڈ مالان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، معین علی (کپتان)، سیم کرن، ڈیوڈ ولی، لیوک ووڈ، عادل رشید، رچرڈ گلیسن۔

متعلقہ تحاریر