دھوکہ دہی کے الزامات: ورلڈ چیس چیمپئن نے امریکی کھلاڑی سے میچ ادھورا چھوڑ دیا

شطرنج کے عالمی چیمپئن میگنس کارلسن نے امریکی کھلاڑی ہنس نیمن کی صرف 2 چالوں کے بعد کھیل چھوڑ دیا، چیس ڈاٹ کام نے امریکی کھلاڑی ہنس نیمن پر پابندی عائد کردی جبکہ امریکی گرینڈ ماسٹر نے کہا کہ کارلسن سے دھوکہ دہی کی گئی مگر نیمن کہتے ہیں دھوکہ دہی کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں

شطرنج کےعالمی چیمپئن میگنس کارلسن نےامریکی کھلاڑی ہنس نیمن کی صرف 2 چالوں کے بعد کھیل چھوڑدیا۔ میگنس کارلسن کے کھیل چھوڑنے کے اس اقدام سے شطرنج کی دنیا یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کیا کھیل کے دوران کوئی دھوکہ دہی کی گئی ۔  

شطرنج کے عالمی چیمپئن میگنس کارلسن نے جولیس بیئر جنریشن کپ میں صرف دو چالوں کے بعد بھارتی کھلاڑی  ہنس نیمن کے خلاف اپنا ابتدائی میچ ادھورا چھوڑ دیا  جس سے قیاس آرائیوں نے جنم لیا کہ شاید کھیل  میں دھوکہ دہی ہوئی  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی نوجوان کھلاڑی نے انٹرنیشنل چیس ماسٹر کو شکست دیدی

بین الاقوامی چیس  چیمپئن  اور امریکی  کھلاڑی ہنس نیمن کے درمیان میچ  مائیکرو سافٹ  کے ذریعے کھیلا جا رہا تھا ،ویب کیم پر موجود  میگنس کارلسن  نے  ایک چال چلی اور اچانک  میچ سے دستبردار ہوگئے ۔

رواں ماہ کے آغاز میں میگنس کارلسن نے  ہنس نیمن کے خلاف ہارنے کے بعد  سنکیفیلڈ کپ دستبرداری کا اعلان کیا تھا ۔انہوں نے  ٹورنامنٹ کے باہر آنے کے بعد لکھا تھا کہ اگر میں بولوں گا تو بڑی مصیبت میں پھنس جاؤنگا۔

امریکی گرینڈ ماسٹر اور مقبول اسٹریمر ہیکارو ناکامورا  نت دعویٰ کیا ہے کہ  کارلسن سے ممکنہ طور پر نیمن نے دھوکہ کیا ورنہ وہ اتنے بڑا ٹورنامنٹ کبھی اس طرح نہیں چھوڑتا ۔

میگنس کارلسن کا کہنا ہے کہ میں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گیا ہوں تاہم مجھے ہمیشہ ایس ٹی ایل  کلب کے ساتھ  شطرنج کھیلنا پسند ہے۔ انہوں نے مستقبل میں دوبارہ کھیلنے کی امید بھی ظاہر کی ۔

کارلسن کی  ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے بعد چیس ڈاٹ کام (chess.com)نے امریکی  کھلاڑی نیمن پر پابندی عائد کردی ہے۔

پابندی کا شکار امریکی  کھلاڑی کا کہنا ہے کہ میرے ناقدین کی خاموشی واضح طور پر خود بولتی ہے۔ اگر دھوکہ دہی کا کوئی حقیقی ثبوت تھا تو کیوں نہیں دکھایا؟۔

ان کا کہناتھا کہ میرے انٹرویو کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا اور ہر چیز کو قالین کے نیچے چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کیا کوئی نقصان کا احتساب کرے گا؟۔

متعلقہ تحاریر