پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی گیٹ منی وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی سے جمع شدہ 1 کروڑ 30 لاکھ روپے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرانا ایک اعزاز ہے۔

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے بدھ کے روز سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے وزیراعظم (پی ایم) ریلیف فنڈ میں 13 ملین روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ "پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ سے جمع ہونے والی کل گیٹ کی رقم وزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں عطیہ کی جائے گی۔”

یہ بھی پڑھیے

انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

افغانستان کیخلاف 2 چھکوں نے نسیم شاہ کی قسمت بدل ڈالی

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ "کرکٹ نے ایک بار پھر قوم کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ "پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس عظیم مقصد میں حصہ لینے پر تمام شائقین کرکٹ کا شکر گزار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اس مشکل وقت میں تمام سیلاب متاثرین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے بھی مون سون بارشوں کے متاثرین کی مدد کے لیے کراچی کے تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا۔

فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ "پی سی بی کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ پہلے ٹی ٹوئنٹی کے ذریعے ایک چھوٹا سا حصہ عطیہ کررہا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "امداد کے ایک چھوٹے سے حصے سے سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی۔”

انہوں نے کہا کہ "پی سی بی اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کے لیے قوم کے جذبے کو سراہتا ہے۔”

جیو نیوز کے اسپورٹس رپورٹر فیضان لکھانی نے بھی پی سی بی کے عطیے کے خبر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر