فاسٹ بولر محمد عامر نے تیسری بیٹی کا نام کیا رکھا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

محمد عامر نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر اس خوشخبری کا اعلان کیا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی گیٹ منی وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ

کیا پاکستان آج انگلینڈ سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کا بدلہ چکا پائے گا؟

محمد عامر نے بیٹی کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ نہوں نےساتھ ہی  بیٹی کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ ہم بیٹی عائرہ عامر سے نوازے گئے ہیں۔

ساتھی کھلاڑیوں سابق کپتان سرفرا زاحمد ، فواد عالم،وہاب ریاض ،سہیل تنویر،احمد شہزاد،عمر گل ،سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید اور دیگر نے فاسٹ بولر کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے۔ عامر اور ان کی اہلیہ نرجس خان کی شادی 2016 میں انجام پائی تھی۔محمد عامر کی اس سے قبل دو بیٹیاں منسا اور زویا بھی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق کوچ وقار یونس سے تنازعات کے بعد  عامر نے بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا تاہم وہ بیرون ملک لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر