دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ : پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 200 رنز کا بڑا ٹارگٹ دیا تھا جسے پاکستانی بلے بازوں نے بہترین کھیل پیش کرتے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بابراعظم کی اننگز میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ دونوں اوپننگ بلے بازوں نے ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 200 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
فاسٹ بولر محمد عامر نے تیسری بیٹی کا نام کیا رکھا؟
جواب میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش باؤلر کی ایک نہ چلنے دی اور ایک بڑے مارجن کو حاصل کرکے ٹیم پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔
کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری اسکور کی جبکہ محمد رضوان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 88 رنز اسکور کیے۔
کپتان بابر اعظم نے گیندوں کا سامنا کیا اور 110 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔
محمد رضوان نے 51 گیندوں کا سامنا کیا اور 88 رنز اسکور کیے ، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
اس سے قبل انگلش کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 199 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کےلیے 200 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہ نواز دھانی اور حارث روف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ محمد نواز کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
ٹیم پاکستان: 1 بابر اعظم (کپتان)، 2 محمد رضوان، 3 حیدر علی، 4 شان مسعود، 5 افتخار احمد، 6 خوشدل شاہ، 7 محمد نواز، 8 شاہنواز دہانی، 9 محمد حسنین، 10 حارث رؤف، 11 عثمان قادر۔
ٹیم انگلینڈ: 1 فل سالٹ (وکٹ)، 2 ایلکس ہیلز، 3 ڈیوڈ ملان، 4 بین ڈکٹ، 5 ہیری بروک، 6 معین علی (کپتان)، 7 سیم کرن، 8 ڈیوڈ ولی، 9 لیام ڈاسن، 10 عادل رشید، 11 لیوک لکڑی