چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ: پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

محمد رضوان کی بہترین بلے بازی اور حارث رؤف کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے انگلیند کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کے روز کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو 3 رنز سے شکست دے کرکے سیریز 2 ، 2 سے برابر کردی ہے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں ایک کے مقابلے میں دو میچز کی برتری حاصل تھی۔

انگلش ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ، پاکستانی بلے بازوں نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور بنائے اور انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان ٹی 20 کرکٹ میں بغیر نقصان 200 رنز کا ہدف حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ : پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان رہے انہوں نے 67 گیندوں کا سامنا کیا اور شاندار اسٹروکس کھیلتے ہوئے 88 زنز بنائے ، ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔

کپتان بابر اعظم نے 28 گیندوں پر 36 رنز اسکور کیے ، ان کی اننگز میں تین چوکے شامل تھے۔

جواب میں انگلش ٹیم کا آغاز اچھا نہ اور 14 کے مجموعی اسکور پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ، بعد میں آنے والے بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو سہارا دیا ، اور 106 کے اسکور پر انگلینڈ کی 5 وکٹیں گر چکی تھیں۔ لائم ڈاسن نے تیز بلے بازی کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 34 بنا ڈالے اور ٹیم کو جیت کے قریب لے گئے۔

تاہم 162 کے اسکور پر لائم ڈاسن آؤٹ ہوگئے ان کی وکٹ حارث رؤف نے حاصل کی ، اور اس سے اگلی گیند پر ایک اور کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

آخری اوور میں انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 5 رنز درکار تھے ۔ تاہم ایک رنز کے اضافے کے ساتھ ہی 163 پر ان کی 10ویں وکٹ گر گئی اور اس طرح پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیریز کو برابر کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

آج کا کھیل بندرگاہی شہر کراچی میں آخری شو تھا ، دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں بقیہ تین میچ کھیلنے کے لیے لاہور جائیں گی۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 63 رنز سے شکست دی تھی۔

دستے

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عامر جمال، ابرار احمد، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہنواز دہانی، شان مسعود، عثمان قادر

انگلینڈ: جوس بٹلر (کپتان)، معین علی (نائب کپتان)، ہیری بروک، جورڈن کاکس، سیم کرن، بین ڈکٹ، لیام ڈاسن، رچرڈ گلیسن، ایلکس ہیلز، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈیوڈ مالان، عادل رشید، فل۔ سالٹ، اولی اسٹون، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس، لیوک ووڈ، مارک ووڈ۔

متعلقہ تحاریر