انگلش بورڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کیلئے اپنے گراؤنڈز پیش کردیئے

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریزکی میزبانی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچز کا انعقاد انگلش گراؤنڈز میں کیا جائے گا، ای ایس پی این اسپورٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان عرب میں اپنی ہوم سیریز کے انعقاد کے بعد بین الاقوامی کرکٹ ملک میں لانے میں کامیاب ہوا ہے وہ  پیشکش قبول نہیں کرے گا

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کردی۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو نے یہ پیشکش پی سی بی کے سربراہ رمیز راجہ کو انگلینڈ کے جاری دورہ پاکستان کے دوران کی ۔

انگلینڈ  کے اخبار ٹیلی گراف نے اپنے خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ ای سی بی  پاک بھارت دو طرفہ سیریز کے طویل انتظار کو ختم کرنے کی کوشش  کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ  سیریز کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شعیب اختر کو پاکستان کے ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کا ڈر

ٹیلی گراف کے مطابق ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو انگلینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستان میں موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو یہ خیال پیش کیا۔

ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا کہ ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو نے چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل پاک بھارت  ٹیسٹ سیریز انگلش گراؤنڈز میں کروانے کی پیشکش کی ہے ۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنوری 2013 کے بعد کسی سیریز کا انعقاد نہیں ہوا جبکہ دونوں ٹیموں نے آخری ٹیسٹ میچ دسمبر 2007 میں کھیلا تھا ۔

گزشتہ سال پاکستان میں شیڈول دو میچوں کی سیریز سے انگلینڈ کے آخری لمحات میں دستبرداری کے بعد پی سی بی کے ساتھ تعلقات کی تعمیرنو کے لیے ای سی بی کی کوششوں کا یہ مزید اشارہ ہے۔

ای ایس پی این اسپورٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اس پیشکش کو قبول نہیں کرے گا کیونکہ اس  نے کئی سالوں تک عرب امارات کے میدانوں میں ہوم کھیلوں کے انعقاد کے بعد بین الاقوامی کرکٹ ملک میں واپس لایا ہے ۔

متعلقہ تحاریر