چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی کرسی پر ٹک ٹاکر نے قبضہ کرلیا

ٹک ٹاکرعلی فیضان پاکستان کرکٹ بورڈ کے پروکو ٹول پر پاؤں تلے روندتا ہوا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی کرسی پر بیٹھ کر ٹک ٹاک وڈیو بناتا رہا جبکہ اس نے ہیڈ کوارٹر کی حساس جگہوں پر بھی وڈیوز شوٹ کیں، کیا چیمپئنز ٹرافیاں، کیا ورلڈ کپ علی فیضان نے سب کو اپنی ٹک ٹاک وڈیو میں فلمالیا

ٹک ٹاکر علی فیضان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کوارٹر کے اندر ٹک ٹاک وڈیو بناکر پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کے مطابق فیضان کو پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کی کرسی پر بیٹھے دیکھا گیا۔ ٹک ٹاکر علی فیضان نے چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ کے فاتحین کی ٹرافیوں کے ساتھ بھی  اپنی وڈیوز بنائیں ۔

یہ بھی پڑھیے

انگلش بورڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کیلئے اپنے گراؤنڈز پیش کردیئے

فیضان کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے میدان میں چہل قدمی کرتے ہوئے بھی دیکھا جو کہ پی سی بی کے پروٹوکول کی ایک اور سنگین خلاف ورزی ہے۔

علی فیضان کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز کے حساس علاقوں میں دیکھا گیا تھا۔ پی سی بی نے غفلت کا ذمہ دار کون ہے اس کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ  ٹک ٹاکر علی  فیضان پی سی بی کے ملازم کے مہمان کے طور پر ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوا اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ  کی کرسی بیٹھ پر وڈیو بناتے رہے ۔

ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر فوٹیج فلمانے اور اپ لوڈ کرنے پر پی سی بی سے معافی بھی مانگ لی ہے۔ اس نے آن لائن پوسٹ کیے گئے تمام مواد کو حذف کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2019 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب ایک اور ٹک ٹوکر حریم شاہ نے وزارت خارجہ کے کانفرنس روم سے ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

متعلقہ تحاریر