قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ایک نئی مشکل آگئی، فاسٹ بالر نسیم شاہ کورونا میں مبتلا

کرکٹ بورڈ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال کے ڈسچارج ہونے کے بعد نسیم شاہ ہوٹل میں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ  کورونا پروکوٹول پرعمل کریں گے، نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف بقایا 2 ٹی 20 میچز میں شریک نہیں ہونگے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔ پی سی بی حکام کے مطابق  کورونا کا شکار ہونے کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف بقیہ دو ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف اگلے 2 ٹی 20 میچز میں شریک نہیں ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی کرسی پر ٹک ٹاکر نے قبضہ کرلیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری 7 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز  کے 3 میچز میں قومی ٹیم نے  فتح حاصل کی جبکہ 2 انگلش ٹیم جیتی ہے تاہم نسیم شاہ کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد گرین شرٹ کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے ۔

پی سی بی حکام کے مطابق نسیم شاہ کو نمونیا کی تشخیص کے بعد جمعرات کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا  ہے ۔ فاسٹ باؤلر اب طبیعت میں بہتری  محسوس کررہے ہیں۔

کرکٹ بورڈ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال کے ڈسچارج ہونے کے بعد نسیم شاہ ہوٹل میں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کورونا پروکوٹول پرعمل کریں گے ۔

نسیم شاہ نے کراچی میں انگلینڈ کے خلاف سات میچوں کی سیریز میں صرف ایک میچ کھیلا۔ اس میچ میں ان کی بدترین کارگردگی کے باعث وہ میچ انگلینڈ کے نام رہا ۔

پی سی بی نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا فاسٹ باؤلر ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ جائیں گے۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کے ساتھ سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے اگلے پیر کو نیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے۔

متعلقہ تحاریر