پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز 3،3سے برابر، فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا

چھٹے ٹی 20 میں پاکستان 8 وکٹوں سے عبرتناک شکست،انگلش ٹیم نے پہلے پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنائے۔

چھٹے ٹی 20 میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو عبرتناک شکست کے بعد 7 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز 3،3 سے برابر ہوگئی۔ سیریز کا 7واں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ کل شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز فل سالٹ کی 41گیندوں پر 88رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔مہمان ٹیم نے 170 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

95 میچز میں 388 وکٹیں لینے والا 36سالہ فاسٹ بولر اسلام آباد میں چل بسا

جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اینوکی 79 برس کی عمر میں چل بسے

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں پر 169رنز بنائے، بابر اعظم 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی اور سام کُرن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے کافی جارحانہ آغاز کیا، انگلش ٹیم نے پہلے پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنائے۔یہ پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میچ کی پہلی پاور پلے میں سب سے زیادہ بنایا جانے والا اسکور ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہلیز27 اور ڈیوڈ ملان 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اوپنر فل سالٹ نے 41 گیندوں پر 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انگلینڈ کو 15 ویں اوور میں ہی کامیابی دلوا کر سیریز 3-3 سے برابر کردی۔

اس کے علاوہ بین ڈکٹ نے 16 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر