پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اعصام الحق نے نومولود اہلیہ کی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے اہلخانہ کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹینس اسٹاراعصام الحق کی والدین کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی لاہور میں پاکستان ٹینس اسٹار کے ساتھ پریکٹس

 

انہوں نے گزشتہ روز ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، الحمدللہ!دوں ماں اور بیٹا خیریت سے ہیں۔ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

کھیلوں کے سینئر تجزیہ کار یحییٰ حسینی،سویرا پاشا، مرزا اقبال بیگ،فیضان لاکھانی،سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل اور ٹیسٹ کرکٹر صہیب مقصود نے  اعصام الحق کو باپ بننے پرمبارکباد پیش کی ہے، اعصام الحق نے بھی فرداً فرداًسب کا شکریہ اداکیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹینس اسٹار نے رواں سال  ایس  ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شرو ع کرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ  وہ اس پروگرام  کے ذریعے کراچی، لاہور،اسلام آباد اور پشاور سے 16 جونیئر کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے اور انہیں  اپنی نگرانی میں تربیت فراہم کریں گے تاکہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کانام روشن کرسکیں۔

متعلقہ تحاریر