کوہ پیما اسد علی میمن کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کیلیے اسپانسرشپ کی تلاش

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا کی بلندترین چوٹی ایورسٹ سر کرنے کا اعلان کردیا تاہم اس مہم جوئی کیلیے انہیں پیسوں کی ضرورت ہے۔
اسد علی میمن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اسپانسرشپ کی باقاعدہ کال دے دی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی
اسدعلی میمن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یہ باقاعدی ہے اور آخر کار ہونے جا رہا ہے، میں بہت جلد دنیا کی سب سے بلند چوٹی ایورسٹ سر کرنے جارہا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی ہونے جا رہا ہے، یہ زندگی میں ایک بارملنے والا موقع ہے اور یہ پاکستان کے لیے ہے۔اسد علی میمن آئندہ برس مارچ میں اپنی مہم شروع کرنے کا ارداہ رکھتے ہیں۔
کوہ پیما اسد علی میمن نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری،بختاور بھٹو زرداری، گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے، صحافیوں، اینکرز اور کھلاڑیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکوٹیگ کرکے اسپانسر شپ کے حصول میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔









